مرکز

در حال بارگیری...
در مجموع « 336 » مورد یافت شد.
توضیح المسائل

مبطلات وضو

(٦٥) سات چیزیں وضوکوباطل کردیتی ہیں  ۔ ١۔ پیشاب اورانسان سے خارج ہونیوالی رطوبت جس کے بارے میں یہ معلوم نہ ہوکہ پیشاب ہے یاکچھ اوراگروہ استبراء سے پہلے نکلے توپیشاب کے حکم میں ہے ٢۔ پاخانہ ٣۔ معدہ اورآنتوں کی ریاح جوپاخانہ کے مقام سے خارج ہوتی ہے  یا کسی دوسرے مقام سے نکلنے والی ریاح  اگراس پرعنوان ...
توضیح المسائل

جنابت کے احکام

(٦٦) انسان دوچیزکے ذریعہ مجنب ہوتا ہے (١) جماع (٢) منی کاباہرنکلنا خواہ نیند کی حالت میں نکلے یابیداری کے وقت اختیاری حالت میں نکلے یاغیراختیاری  حالت میں ، کم ہویازیادہ، شہوت کیساتھ نکلے یاشہوت کے بغیر  ۔...
توضیح المسائل

غسل جنابت

(٧٠) غسل جنابت خودبخودمستحب ہے اورواجب نماز وغیرہ کواداکرنے کیلئے واجب ہوتا ہے لیکن نمازمیت ،سجدہ شکراور قرآن کریم کے واجب سجدوں کیلئے غسل جنابت لازم، نہیں ہے  ۔ (٧١) غسل خواہ واجب ہو یامستحب اس کومندرجہ ذیل دوطریقوں میں سے کسی ایک طریقہ سے انجام دے سکتے ہیں  ۔ ١۔ ترتیبی ٢۔ ارتماسی. غسل ترتیبی غسل ا...
توضیح المسائل

غسل ترتیبی

(٧٢) غسل ترتیبی میں غسل کی نیت کیساتھ سب سے پہلے سروگردن پھربدن کادایاں حصہ اوراس کے بعدبدن کابایاں حصہ دھوئے اوراگرعمدایاسہوایامسئلہ نہ جاننے کی بناپراس ترتیب پرعمل نہ کرے توغسل باطل ہوجائیگالیکن اگرقصدقربت کیساتھ ترتیب کے خلاف پہلے د ھو ئے ہوئے عضوکااعادہ کرلے توغسل صحیح ہوجائیگااحتیاط واجب یہ ہے ...
توضیح المسائل

غسل کے احکام

(٧٤) جوشرائط وضو کے صحیح ہونے کی ہیں وہی شرائط غسل کے صحیح ہونے کے بھی ہیں  مثلاپانی کاپاک ہونالیکن غسل میں بدن کواوپرسے نیچے کی طرف دھوناضروری نہیں ہے جبکہ غسل ترتیبی میں  ایساکرنااحوط ہے نیزغسل ترتیبی میں موالات یعنی ایک کے بعدبلافاصلہ دوسرے حصے کودھونالازم نہیں ہے  ....
توضیح المسائل

استحاضہ

عورتوں کوجوخون آتے ہیں  ان میں سے ایک خون استحاضہ ہے اورخون استحاضہ دیکھنے والی عورت کومستحاضہ کہتے ہیں : خون استحاضہ کی علامتیں : خون استحاضہ اکثراوقات زردرنگ ،ٹھنڈا،فشاراورسوزش کے بغیرنکلتا ہے اورممکن ہے کبھی مذکورہ علامتوں کے برخلاف بھی نکلے خون استحاضہ کے اقسام : (١) استحاضہ قلیلہ (٢) استحاضہ مت...
توضیح المسائل

استحاضہ قلیلہ کے احکام

١۔ استحاضہ قلیلہ وہ ہے جس میں خون اس روئی میں نفوذ نہ کرے جس کوعورت اپنی شرمگاہ میں رکھتی ہے  . (٧٨) استحاضة قلیلہ کی صورت میں عورت کوہرنماز کیلئے ایک وضوکرناچاہیے اوربنابراحتیاط روئی کوتبدیل کرے یااسے پاک کرے اورخون لگنے کی صورت میں  شرمگاہ کے ظاہری حصہ کوبھی پاک کرے  ....
توضیح المسائل

استحاضہ کے متفرق مسائل

(٨٣) اگرخون استحاضہ وقت نماز سے پہلے آئے اورعورت اس خون کیلئے وضواورغسل کرچکی ہوپھربھی نماز کاوقت آنے کے بعدوہ وضواورغسل بجالائے گی  . (٨٤) استحاضہ متوسطہ اورکثیرہ والی عورت جب کامل طورپرخون سے پاک ہوجائے توغسل کرے لیکن اگراسے یہ معلوم ہوجا ئے کہ جب وہ پچھلی نمازکیلئے غسل کرنے میں مشغول ہوئی اسوقت س...
توضیح المسائل

حیض

خون حیض وہ خون ہے جواکثروبیشترہرماہ میں چنددنوں کیلئے عورتوں کے رحم سے نکلتا ہے اورخوں حیض دیکھنے والی عورت کوحائض کہتے ہیں  . خون حیض کی علامتیں  :  خون حیض اکثروبیشترگاڑھا، گرم، سیاہی مائل یاسرخ رنگ ،فشاراورمعمولی جلن کیساتھ نکلتاہے (٨٨) سیدانیاں ساٹھ سال قمری تمام ہوجانے کے بعدیائسہ ہوتی ہیں  یعن...
توضیح المسائل

صاحب عادت وقتیہ وعددیہ کے احکام

(٩٢) صاحب عادت وقتیہ وعددیہ اگراپنی عادت کے وقت یااس سے دوتین دن پہلے یادوتین دن بعداس طرح سے خون دیکھے کہ یہ کہاجائے اسکاحیض آگے یاپیچھے ہوگیا ہے  اب چاہے اس خون میں حیض کی علامتیں موجود نہ ہوں  پھربھی وہ حیض والی عورت کے احکام پرعمل کریگی اوراگربعد میں یہ معلوم ہوجائے کہ وہ حیض نہیں تھامثلاوہ تین ...
توضیح المسائل

صاحب عادت وقتیہ

وہ ہے جودوماہ پے درپے وقت معین میں خون دیکھے لیکن دومہینوں میں اس کے خون دیکھنے کے دن مختلف ہوں مثلادونوں مہینوں میں پے درپے مہینہ کی پہلی تاریخ سے خون دیکھے لیکن پہلے مہینے میں ساتویں دن اوردوسرے مہینے میں آٹھویں دن پاک ہو  . ...
توضیح المسائل

صاحب عادت وقتیہ کے احکام

(٩٤) صاحب عادت وقتیہ اگراپنی عادت کے ایام میں  یااس سے دوتین دن پہلے یادوتین دن بعداس طرح خون دیکھے کہ یہ کہاجائے اس کاحیض آگے یاپیچھے ہوگیا ہے تواگرچہ اسمیں حیض کی علامتیں موجودنہ بھی ہوں وہ حیض کے احکام پرعمل کریگی اوراگربعد میں معلوم ہو کہ وہ حیض نہ تھامثلاتین دن سے پہلے پاک ہوجائے توجن عبادتوں و...
توضیح المسائل

صاحب عادت عددیہ

وہ ہے جودوماہ پے درپے چندمعین  ایام میں خون دیکھے لیکن دونوں مہینوں میں خون دیکھنے کاوقت ایک جیسانہ ہومثلاپہلے مہینے میں پانچویں سے دسویں تاریخ تک اوردوسرے مہینے میں بارہویں سے سترہویں  تاریخ تک خون دیکھے  . ...
توضیح المسائل

صاحب عادت عددیہ کے احکام

(٩٥) صاحب عادت عددیہ  اگر اپنی عادت کے ایام سے زیادہ خون دیکھے اوروہ دس دن سے زیادہ بھی ہوچنانچہ اگر ساراخون ایک جیساہوتوخون دیکھنے کے وقت سے لیکرعادت کے ایام تک حیض اورباقی استحاضہ شمارہوگا اگروہ خون ایک جیسانہ ہوبلکہ اس میں سے چنددن کے خون میں حیض اورچندکے خون میں استحاضہ کی نشانیاں پائی جاتی ہوں ...
توضیح المسائل

مضطربہ کے احکام

(٩٦) اگرمضطربہ دس روز سے زیادہ خون دیکھے کہ جس میں سے چنددن حیض کی علامت اورچنددن استحاضہ کی علامت کیساتھ خون نظرآئے توحیض کی علامت رکھنے والاخون اگرتین روز سے کم اوردس دن سے زیادہ نہ ہوتوحیض شمارہوگا اوراگرحیض کی علامت رکھنے والاخون تین روز سے کم آیا ہے تواحتیاط کی بناپرسات روز تک کے خون کوحیض قرار...
توضیح المسائل

مبتدئہ کے احکام

اگرمبتدئہ دس دن سے زیادہ اس طرح خون دیکھے کہ اس میں چنددن حیض اورچنددن استحاضہ کی علامتیں موجود ہوں پس اگرحیض کی علامتیں رکھنے والاخون تین روزسے کم یادس روزسے زیادہ ہوتوجب سے خون میں حیض کی علامت پائی گئی ہواس کوحیض قراردےاوردنوں کے عدد کے بارے میں اپنی رشتہ داروں کی طرف رجوع کرے اورباقی خون کواستحا...
توضیح المسائل

حائض کے احکام

(١٠٠) حائض پرچندچیزیں حرام ہیں (١) ایسی عبادات جن کووضویاغسل یاتیمم کیساتھ بجالاناضروری ہے مثلانمازلیکن جن عبادتوں کیلئے وضو ،غسل ،تیمم لازم نہیں ان کوانجام دینے میں کوئی حرج نہیں ہے مثلانمازمیت وغیرہ (٢) وہ تمام چیزیں جو مجنب پرحرام  ہیں حائض پربھی حرام ہیں اورانکاذکراحکام جنابت میں گزرچکاہے (٣) شر...
توضیح المسائل

نفساء کے احکام

(١٠٦) ممکن ہے خون نفاس صرف لمحہ بھرکیلئے آئے لیکن دس دن سے زیادہ نہیں آسکتا  . (١٠٧) وہ چیزیں جوحائض پرحرام ہیں نفساء پربھی حرام ہیں  مثلامسجدوں میں ٹہرنااوربدن کے کسی حصہ کوقرآن کریم کی تحریر سے مس کرنااورجوکچھ حائض پرواجب،مستحب ،مکروہ ہے وہی کچھ نفساء پربھی واجب ،مستحب اورمکروہ ہے  ....
توضیح المسائل

احکام میت

(١١١) ایسے مسلمان کو جواحتضار(جانکنی) کی حا لت میں ہوچاہے مردہویاعورت ،چھوٹاہویابڑااحتیاط کی بناپرپشت کے بل اس طرح لٹایاجائیگا کہ اس کے پاؤں کے تلوے قبلہ کی جانب ہوں  . (١١٢) اگریہ معلوم ہو کہ میت کاغسل یاکفن  یانماز یادفن باطل طریقے سے انجام دیاگیا ہے تواسے دوبارہ انجام دیناضروری ہے...
توضیح المسائل

غسل میت

(١١٦) میت کوتین غسل دیناواجب ہے پہلہ آب سدرسے دوسراآب کافور سے تیسراخالص پانی سے مذکورہ ترتیب کاخیال رکھنالازم ہے اورجس جگہ سے ترتیب بدل جائے اسی جگہ سے اسکااعادہ کیاجائیگا  . (١١٧) میت کوغسل دینے والے کیلئے ضروری ہے کہ وہ مسلمان شیعہ اثناعشری  ،عاقل اورغسل دینے کے مسائل سے بھی آگاہ ہو...
توضیح المسائل

غسل مس میت

(١٢٤) مردہ انسان کے بدن کوخواہ وہ مسلمان ہویاکافرسرد ہوجانے کے بعداورغسل دینے سے پہلے چھونے یعنی بدن کے کسی حصہ کواس سے مس کرنے کی صورت میں انسان پرغسل مس میت واجب ہوجاتاہے  چاہے نیند کی حالت میں مس کرے یابیداری کی حالت میں اختیاری حا لت میں مس کرے یاغیراختیاری حالت میں لیکن کسی مردہ حیوان کوچھونے س...
توضیح المسائل

حنوط

(۱۳۰) میت کو غسل دینے کے بعدحنوط کرناواجب ہے یعنی میت کی پیشانی،دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں، دونوں گھٹنوں اوردونوں پاوں کے انگوٹھوں کے سروں پرکافورلگایاجائے گا اورمستحب ہے کہ میت کی ناک کے سرے پربھی کافور ملاجائے ۔کافورتازہ اورپساہواہوناچاہئے چنانچہ جوکافور پراناہونے کی بناپرخوشبودارنہ ہوکافی نہیں ہے  ...
توضیح المسائل

نماز میت

(۱۳۳) شیعہ اثناعشری شخص کی میت پر نمازپڑھناواجب ہے بلکہ ہروہ مسلمان جوشہادتین کااقرارکرے جب تک اس سے کوئی چیزسرزدنہ ہو جوشہادتین کے منافی ہو توبنابراقوی اس پربھی نمازپڑھناواجب ہے ایسے لوگ جوکفرکے حکم میں آتے ہیں  جیسے غالی، ناصبی اورخارجی ان پرنمازمیت پڑھناجائز نہیں ہے جو بچہ پورے چھ سال کاہوچکاہو ...
توضیح المسائل

میت کودفن کرنے کے احکام

(١٣٩) واجب ہے کہ میت کوزمین میں اس طرح دفن کیاجائے کہ نہ اس کی بوباہرنکلے اورنہ درندے اس کے بدن کوباہرنکال سکیں۔ (١٤٠) اگرمیت کوزمین میں دفن کرناممکن نہ ہوتواسے کسی مکان یاتابوت میں رکھاجاسکتاہے  . (١٤١) میت کوقبرمیں دائیں جانب اس طرح لٹایاجائے کہ اسکے بدن کااگلاحصہ روبقبلہ ہو  ....
توضیح المسائل

تیمم

(١٤٥) مندرجہ ذیل سات موقعوں پروضواورغسل کے بجائے تیمم کرناچاہئے  . ١: پانی کامیسرنہ آنا ٢: حدسے زیادہ مشقت ٣: ضررکے خوف سے ٤: جان کی حفاظت کیلئے پانی کی ضرورت ٥: طہارت کیلئے پانی کی ضرورت ٦: مباح پانی کانہ ہونا ...
توضیح المسائل

پانی کامیسرنہ آنا

(١٤٦) اگرانسان آبادی میں ہوتووضواورغسل کیلئے اسقدرپانی تلاش کرے کہ پانی کے ملنے سے مایوس ہوجائے اوراگرجنگل میں ہواورزمین بھی سخت ہویااس میں  نشیب وفراز ہویادرختوں کی موجودگی کی بناپراس زمین سے عبورکرنادشوار ہوتواس کے چاروں طرف ایک تیرجسے قدیم زمانے میں کمان کے ذریعہ پھینکتے تھے کے فاصلہ کے بقدرجوتقر...
توضیح المسائل

حدسے زیادہ مشقت

(١٤٧) اگربڑھاپے کی وجہ سے یاچوراوردرندے کے خوف سے یاکنویں سے پانی نکالنے کاوسیلہ نہ ہونے کی بناپرپانی پر دسترس نہ رکھتاہوتوتیمم کرے اوراسی طرح اگرپانی حاصل کرنایااسے استعمال کرنااتنی مشقت کاباعث ہوجوعام طورسے غیرقابل برداشت ہوتووہ بھی اسی حکم میں ہے  . ...
توضیح المسائل

ضررکے خوف سے

(١٤٨) اگراسے اس کاخوف ہوکہ پانی کااستعمال اس کیلئے خطرناک ہوگایایہ ڈرہوکہ پانی کے استعمال سے کوئی بیماری یاعیب پیدا ہوجائے گایااس کی بیماری طولانی یاشدیدہوجائیگی یااس کاعلاج دشوارہوجائیگاتواسے تیمم کرناچاہئے لیکن اگرگرم پانی اس کیلئے مضرنہ ہوتواس سے وضویاغسل کرے اس صورت میں کہ پانی کوگرم کرنے کاخرچہ...

تازہ ترین مضامین

پروفائلز