مرکز

در حال بارگیری...

ہم اہلبیت اطہارعلیہم السلام کے محتاج ہیں،اہلبیت اطہار علیہم السلام ہمارے محتاج نہیں

ہم یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم معصومین  علیہم السلام کی زیارت کے لیے آتے ہیں اور انھیں ہماری زیارت کی ضرورت ہے

اربعین کے موقع پر کربلا معلی کی سرزمین ،عراق سے تعلق رکھنے والے  مختلف قبائل (عرب وکرد) کے ماتمی جلوس ہائے عزا سے

پر نظر آتی ہے  اور  یہ وہ لوگ ہیں جنھیں ہم سوائے اربعین کے دیگر ایام میں کربلا میں نھیں دیکھتےتھے یہ لوگ خاندان مرتضی علی علیہ السلام

سے اظہار عقیدت ، محبت ومودت کے سبب اشعار پڑھتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔

سراسر عراق سے ہر ماتمی دستہ اپنے اپنے پیر و مرشد  کی راھنمائی میں ان کے پیچھے پیچھے عزاداری میں مشغول نظر آتا ہے۔

حضرت امام حسین علیہ السلام چاھتے ہیں کہ یہ فرمائیں میں تمھارا محتاج نہیں ہوں بلکہ تم ہمارے محتاج ہوجیسا کے خداوند سبحان کا ارشاد ہے [ و ربطنا علی قلوبھم  اذ قاموا فقالوا ؛ اور ہم نے ان کے دلوں کو مضبوط کر دیا جب کہ وہ اٹھے اور کہا :۔۔۔][1]

اور پھر فرمایا [ قل لا تمنوا علی اسلامکم بل اللہ یمن علیکم ان ھداکم للایمان؛کہو کہ اپنے اسلام کا احسان مجھ پر نہ رکھو ، بلکہ اللہ کا تم پر احسان ہے کہ اس نے تم کو ایمان کی ہدایت دی][2]

ہمیں چاہیے کہ ہم خدائے منان کا شکریہ ادا کریں کہ اس نے ہمیں نعمت ولایت اہلبیت اطہار علیہم السلام اور ان کی مودت سے نوازا ہے ۔

در محضر بہجت ،ج۱ ،ص۳۳۱

 

[1]۔کھف ۱۴

[2]۔حجرات ۱۷

تازہ ترین مضامین

پروفائلز