مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

نذروعہد

(٥٢٧) انسان نذرکے ذریعہ کسی کام کی انجام دہی کو جوشارع کی نظرمیں مطلوب ہے یاکسی ممنوع کام کے ترک کرنے کواپنے اوپرواجب کرسکتاہے ۔

(٥٢٨) نذرکرنے والابالغ، عاقل اورمسلمان ہو بنابریں کسی غیربالغ یادیوانہ یاکافرکانذرکرناصحیح نہیں ہے ۔

(٥٢٩) نذرکرنے والااپنے اختیارسے نذرکرے ۔

(٥٣٠) نذرکرنے والا قربت کی نیت سے اورخداوند متعال سے نزدیک ہونے کیلئے نذرکرے بنابریں اگرغیرخدا کیلئے نذرکرے تو صحیح نہیں ہے اگرنذرکرتے وقت صرف کہہ دے للہ علی یعنی خداکیلئے اپنے ذمہ میں لے رہاہوں کہ اس کام کوانجام دوں گاتوبنابراظہر کافی ہے ۔

(٥٣١) اگرکسی کام کوانجام دینے کی نذرکرے توبنابراقرب ضروری ہے کہ وہ کام یاواجب ہویامستحب پس اگرکسی مباح کام کو انجام دینے کی نذرکرے تویہ صحیح نہیں ہے اوراگرکسی فعل کے ترک کرنے کی نذرکرے توضروری ہے کہ وہ فعل حرام یامکروہ ہو ۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز