مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

قسم کھانے کی چندشرطیں

١۔ قسم کھانیوالابالغ وعاقل ہواوراپنے ارادہ واختیارسے قسم کھارہاہو
٢۔ جس کام کوانجام دینے کی قسم کھائے وہ حرام اورمکروہ نہ ہواورجس کام کوترک کرنے کی قسم کھائے وہ واجب یامستحب نہ ہواورکسی اچھے کام کے ترک کرنے کی قسم کھاناچاہے وہ دنیاوی ہی ہوصحیح نہیں ہے اورکسی چیزپرقسم کھانے کیلئے اس چیزکاپسندیدہ ہونایقیناکافی ہے لیکن متساوی الطرفین یعنی کسی مباح امرمیں قسم کامنعقدہونااحتیاط پرمبنی ہے
٣۔ خداوند متعال کے کسی ایسے نام کے ذریعہ قسم کھائے جوکسی د وسرے کیلئے استعمال ہوتاہولیکن ذات خداپراتنااستعمال ہواہو کہ جب بھی کوئی اس نام کو پکارے تواس سے ذات خداذہنوں میں آجائے جیسے خالق ورازق ۔
٤۔ قسم کوزبان پرجاری کرناچاہئے اوراگراسے لکھ دے یادل سے گزارے تویہ صحیح نہیں ہے لیکن گونگے شخص کا اشارہ کے ذریعہ قسم کھاناصحیح ہے
٥۔ قسم پرعمل کرناممکن ہواوراگرقسم کھاتے وقت توممکن ہولیکن بعدمیں قسم کیلئے معین شدہ وقت کے آخر تک اس پرعمل کرنے سےعاجز ہویااس کیلئے باعث مشقت ہوتوجس وقت سے عاجزہواہے اس وقت سے اسکی قسم ٹوٹ جائے گی

تازہ ترین مضامین

پروفائلز