مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

میت کودفن کرنے کے احکام

(١٣٩) واجب ہے کہ میت کوزمین میں اس طرح دفن کیاجائے کہ نہ اس کی بوباہرنکلے اورنہ درندے اس کے بدن کوباہرنکال سکیں۔

(١٤٠) اگرمیت کوزمین میں دفن کرناممکن نہ ہوتواسے کسی مکان یاتابوت میں رکھاجاسکتاہے  .

(١٤١) میت کوقبرمیں دائیں جانب اس طرح لٹایاجائے کہ اسکے بدن کااگلاحصہ روبقبلہ ہو  .

(١٤٢) انسان کیلئے جائز نہیں ہے کہ کسی کی موت پراپنے چہرہ اوربدن پرناخن سے خراش ڈال کرخودکوصدمہ پہنچائے اوراحتیاط کی بناپراس سلسلہ میں مرداورعورت میں کوئی فرق نہیں ہے  .

(١٤٣) باپ اوربھائی کی موت کے علاوہ کسی اور کی موت پراپناگریبان چاک کرناجائز نہیں ہے  .

تازہ ترین مضامین

پروفائلز