مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

احکام میت

(١١١) ایسے مسلمان کو جواحتضار(جانکنی) کی حا لت میں ہوچاہے مردہویاعورت ،چھوٹاہویابڑااحتیاط کی بناپرپشت کے بل اس طرح لٹایاجائیگا کہ اس کے پاؤں کے تلوے قبلہ کی جانب ہوں  .

(١١٢) اگریہ معلوم ہو کہ میت کاغسل یاکفن  یانماز یادفن باطل طریقے سے انجام دیاگیا ہے تواسے دوبارہ انجام دیناضروری ہے

(١١٣) مسلمان میت کوغسل دیناکفن پہنانااس پرنماز پڑھنااوراسے دفن کرناہرمکلف پرواجب ہے اوراگریہ فریضہ کسی ایک کے ذریعہ انجام پاجائے تودوسروں سے ساقط ہوجائیگا اوراگرکوئی انجام نہ دے توسب گنہکار ہونگے  .

(١١٤) میت کوغسل دینے کفن پہنانے اسپرنمازپڑھنے اوراسے دفن کرنے کیلئے اس کے ولی سے اجازت لیناضروری ہے

(١١٥) غسل ،کفن ، نمازاوردفن کے بارے میں عورت کاولی اسکااپناشوہر ہے اوراسکے بعدمیت سے میراث حاصل کرنے والوں میں مرد ،عورتوں پرمقدم ہیں اوراس امرمیں کسی دوسرے پروہی مقدم ہے جومیت سے میراث لینے میں مقدم ہے  .

تازہ ترین مضامین

پروفائلز