مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

محجور

محجور یعنی اس شخص کے احکام جسے اپنے مال میں تصرف کرنے سے روک دیاگیاہو  ۔

نابالغ بچہ شرعااپنے مال میں تصرف نہیں کرسکتااورتین چیزوں میں کوئی ایک چیزبلوغ کی علامت ہوسکتی ہے بنابریں مندرجہ ذیل تین علامتوں میں سے کوئی ایک علامت مستقل طورپربلوغت اورشرعامکلف ہونے کی نشانی ہے :
١۔ پیٹ کے نیچے اورشرمگاہ کے اوپرگھنے بالوں کااگنا
٢۔ منی کانکلناخواہ نیندمیں نکلے یابیداری کی حالت میں اختیاری حالت میں نکلے یابے اختیار ۔
۳۔ مردوں کیلئے ١٥ سال قمری اورعورتوں کیلئے ٩ سال قمری کاپوراہوجانا  ۔

(٥٠٣) سفیہ اوراسی طرح وہ شخص جسے کسی بھی وجہ سے حاکم شرع نے اپنے مال میں تصرف سے منع کیاہو وہ اپنے مال میں تصرف کرنے کاحق نہیں رکھتا لیکن اس کے غیر مالی تصرفات میں کوئی حرج نہیں ہے  سفیہ کے تمام عقداس کے ولی کی اجازت سے صحیح ہوتے ہیں نیز صیغہ عقدکے جاری کرنے میں وہ کسی دوسرے کاوکیل بن سکتاہے  ۔ سفیہ اسے کہتے ہیں جواپنے مال کوبیہودہ اورنامعقول امور میں صرف کرے اورمالی امور کی تدبیراوراصلاح کرنے میں اس کی عقل عام لوگوں سے کم ہو ۔

(٥٠٤) انسان ایسی بیماری میں کہ جس میں وہ مرجاتاہے بنابراقرب جتناچاہے اپنے مال کو اپنے اوراہل وعیال اورمہمان اورایسے امور میں جواسراف شمارنہیں ہوتے صرف کرسکتاہے نیزاسکااپنے مال کوہبہ کرنایاکم قیمت پرفروخت کرنا یاکرائے پردیناصحیح ہے

تازہ ترین مضامین

پروفائلز