مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

حیض

خون حیض وہ خون ہے جواکثروبیشترہرماہ میں چنددنوں کیلئے عورتوں کے رحم سے نکلتا ہے اورخوں حیض دیکھنے والی عورت کوحائض کہتے ہیں  .
خون حیض کی علامتیں  :  خون حیض اکثروبیشترگاڑھا، گرم، سیاہی مائل یاسرخ رنگ ،فشاراورمعمولی جلن کیساتھ نکلتاہے

(٨٨) سیدانیاں ساٹھ سال قمری تمام ہوجانے کے بعدیائسہ ہوتی ہیں  یعنی انہیں خون حیض نہیں آتا  . اورغیرسادات عورتیں پچاس سال قمری تمام ہوجانے کے بعدیائسہ ہوتی ہیں  .

(٨٩) جولڑکی نوسال تمام ہونے سے پہلے خون دیکھتی ہے اگریہ معلوم ہو کہ  اس کے نوسال تمام نہیں ہوئے اورسن کے علاوہ اسکے بلوغ کی کوئی اورعلامت بھی موجود نہ ہواوراسی طرح جوعورت یائسہ ہونے کے بعدخون دیکھتی ہے دونوں حیض نہیں ہیں  .

(٩٠) جس لڑکی کویہ معلوم نہ ہوکہ اس کے نوسال تمام ہوئے ہیں یانہیں  اوروہ خون دیکھ لے اوراسے یقین ہوجائے کہ یہ خون حیض ہے تواسے حیض قراردیگی

(٩١) خون حیض تین دن سے کم اوردس دن سے زائد نہیں ہوسکتا  .

تازہ ترین مضامین

پروفائلز