مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

استحاضہ قلیلہ کے احکام

١۔ استحاضہ قلیلہ وہ ہے جس میں خون اس روئی میں نفوذ نہ کرے جس کوعورت اپنی شرمگاہ میں رکھتی ہے  .

(٧٨) استحاضة قلیلہ کی صورت میں عورت کوہرنماز کیلئے ایک وضوکرناچاہیے اوربنابراحتیاط روئی کوتبدیل کرے یااسے پاک کرے اورخون لگنے کی صورت میں  شرمگاہ کے ظاہری حصہ کوبھی پاک کرے  .

(٧٩) اگرصبح کی نماز کے بعد استھاضہ قلیلہ استحاضہ متوسطہ میں تبدیل ہوجائے توظہرین کی نماز کیلئے ایک غسل بجالائے اوراگر ظہرین کی نماز کے بعداستحاضہ متوسطہ ہوجائے تومغربین کی نماز کیلئے غسل کرے  .

(٨٠) اگرصبح کی نمازکے بعداستحاضہ قلیلہ یامتوسطہ استحاضہ کثیرہ میں تبدیل ہوجائے توایک غسل ظہرین کی نمازکیلئے اورایک غسل مغربین کی نماز کیلئے انجام دے اوراگرظہرین کی نماز کے بعداستحاضہ کثیرہ ہوجائے توایک غسل مغربین کی نمازکیلئے بجالائے  .

تازہ ترین مضامین

پروفائلز