مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

غسل کے احکام

(٧٤) جوشرائط وضو کے صحیح ہونے کی ہیں وہی شرائط غسل کے صحیح ہونے کے بھی ہیں  مثلاپانی کاپاک ہونالیکن غسل میں بدن کواوپرسے نیچے کی طرف دھوناضروری نہیں ہے جبکہ غسل ترتیبی میں  ایساکرنااحوط ہے نیزغسل ترتیبی میں موالات یعنی ایک کے بعدبلافاصلہ دوسرے حصے کودھونالازم نہیں ہے  .

(٧٥) اگرغسل کے دوران انسان سے حدث اصغرسرزدہوجائے مثلاپیشاب نکل آئے تواب غسل کوکامل کرنالازم نہیں ہے بلکہ کافی ہے کہ حقیقی فریضہ کی نیت سے غسل کوازسرنوشروع کرے اوربنابراحتیاط نمازاورایسی چیزجس میں وضولازمی ہے اس کیلئے وضوکرے  .

(٧٦) اگرانسان کے اوپرچندغسل واجب ہوگئے ہوں توان تمام کی نیت سے ایک غسل کرناکافی ہے یاجدا جداغسل بھی کرسکتا ہے

(٧٧) جس شخص نے غسل جنابت کیا ہواسے نماز کیلئے وضونہیں کرناچاہیے لیکن دوسرے غسلوں میں نماز کیلئے وضو کرناضروری ہے  .

تازہ ترین مضامین

پروفائلز