مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

صاحب عادت وقتیہ وعددیہ کے احکام

(٩٢) صاحب عادت وقتیہ وعددیہ اگراپنی عادت کے وقت یااس سے دوتین دن پہلے یادوتین دن بعداس طرح سے خون دیکھے کہ یہ کہاجائے اسکاحیض آگے یاپیچھے ہوگیا ہے  اب چاہے اس خون میں حیض کی علامتیں موجود نہ ہوں  پھربھی وہ حیض والی عورت کے احکام پرعمل کریگی اوراگربعد میں یہ معلوم ہوجائے کہ وہ حیض نہیں تھامثلاوہ تین روز سے پہلے پاک ہوجائے تواس  صورت میں ابتک وہ جن عبادتوں کوترک کرچکی تھی ان کی قضابجالائیگی  .

(٩٣) صاحب عادت وقتیہ وعددیہ اگردس دن سے زیادہ خون دیکھے توجوخون اس نے اپنی عادت کے ایام میں دیکھاہے چاہے اسمیں حیض کی نشانیاں موجودنہ ہوں وہ حیض شمارہوگا اورجوخون ایام عادت ے بعددیکھ رہی ہے چاہے اس میں حیض کی نشانیاں موجود ہوں  وہ استحاضہ شمارہوگا مثلاایک عورت کی ماہانہ عادت پہلی سے ساتویں تاریخ تک ہے اگروہ مہینے کی پہلی تاریخ سے بارہ تاریخ تک خون دیکھے توپہلے سات دن حیض اوراسکے بعدوالے پانچ دن استحاضہ شمارہوںگے  .

تازہ ترین مضامین

پروفائلز