مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

جعالہ

جعالہ یہ ہے کہ انسان یہ طے کرے کہ وہ اپنے لئے دیے جانے والے کام کے عوض میں ایک معین مال اداکرے گا مثلا کہے کہ اگرکوئی شخص میری کسی گمشدہ چیزکوڈھو نڈے گاتو میں اسے دس روپیہ دوںگا اورایسی قراردادکرنے والے کوجاعل اورجس کویہ کام سپردکیاجائے اسے عامل کہتے ہیں جعالہ اورکسی کوکسی کام کیلئے اجیرکرنے میں فرق یہ ہے کہ اجارہ میں صیغہ پڑھنے کے بعدضروری ہے کہ اجیراس عمل کو انجام دے اوراس کے بعداجرت پرکام کرانے والا اسکی اجرت کامقروض ہوجاتاہے لیکن جعالہ میں عامل کویہ حق پہونچتاہے کہ وہ کام میں مشغول نہ ہواورجب تک وہ عمل انجام نہیں دے گاجاعل اسکامقروض نہیں ہوگا ۔

(٤٩٦) جاعل کیلئے بالغ اورعاقل ہوناضروری ہے اوریہ کہ وہ اپنے قصداوراختیارسے قراردادکرے اورشرعی حیثیت سے اپنے مال میں تصرف بھی کرسکتاہو ۔

(٤٧٩) جاعل کی طرف سے جوکام عامل کے سپردہورہاہے وہ حرام نہ ہواوربے فائدہ بھی نہ ہواورایساواجب بھی نہ ہو کہ جسکابجالاناعامل کے اوپرشرعالازم ہوجائے پس اگریہ کہے کہ جوشراب پئے گایارات کی تاریکی میں خوفناک مکان میں جائیگایااپنی واجب نمازاداکرے گا تومیں اسے سوروپے دوں گایہ جعالہ نہیں ہے ۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز