مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

قرآن کریم کے واجب سجدے

(٢٠٤) سورہ سجدہ  ،سورہ فصلت  ، سورہ نجم  ،سورہ علق ان چارسورتوں  میں سے ہرایک سورہ میں ایک آیت سجدہ موجود ہے جسے پڑھنے یاسننے کے بعدفوری طورپرسجدہ کرے اوراگربھول جائے توجب بھی یادآئے سجدہ کرے .

(٢٠٥) اگرکوئی شخص کسی ایسے شخص سے کہ جس نے قرآن پڑھنے کاقصدنہ کیاہوآیت سجدہ سنے یاپھرٹیپ ریکارڈ کے ذریعہ سن لےتواس پرسجدہ کرنالازم نہیں ہے  لیکن اگرلاؤڈسپیکرجیسے کسی ایسے وسیلے سے سنے جوبراہ راست کسی انسان کی تلاوت نشرکررہاہوتواس پرسجدہ کرنا واجب ہے .

(٢٠٦) قرآن کریم کے واجب سجدہ میں اگرکوئی شخص سجدہ کے قصد سے پیشانی کوزمین پررکھ دے چاہے ذکرنہ بھی کہے توکافی ہے اگرچہ ذکرکاپڑھنامستحب ہے  اوربہترہے کہ یہ کہے : لا الہ الا اللہ حقا حقا ،لا الہ الا اللہ ایمانا و تصدیقا لا الہ الا اللہ عبودیة و رقا سجدت لک یا رب تعبدا و رقا لا مستنکفا و لا مستکبرا بل انا عبد ذلیل ضعیف خائف مستجیر .

تازہ ترین مضامین

پروفائلز