مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

زکات کامصرف

زکات آٹھ موارد میں صرف کی جاسکتی ہے :
١۔ فقیراو ر وہ ایساشخص ہے جس کے پاس اسکااوراسکے اہل وعیال کاایک سال کاخرچ نہ ہواورجس شخص کے پاس کوئی ایسی منفعت یاملکیت یاسرمایہ ہوجس سے وہ اپنے سال کے اخراجات کوپوراکرسکتاہوفقیرنہیں ہے .

٢۔ مسکین یعنی ایساشخص جس کی زندگی فقیرسے زیادہ سخت گزررہی ہو

٣۔ ایساشخص جوامام علیہ السلام یااسکے نائب کی طرف سےجمع آوری ،حفاظت اوراس کے حساب وکتاب کی رسیدگی کرے اوراسے امام یانائب امام علیہ السلام  یافقیروں تک پہنچائے .

٤۔ ایسے کفارجنہیں اگرزکات دی جائے تووہ اسلام کی طرف مائل ہوجائیں  یاجنگ کے دوران مسلمانوں کی مدد کریں .

٥۔ غلاموں کوخریدکرآزادکرنا

٦۔ ایسے مقروض کاقرض اتارناجواپناقرض ادانہ کرسکتاہو .

٧۔ فی سبیل اللہ یعنی اس سے ایساکام کرناجومسجد ،پل ، سڑک اورمدرسہ  بنانے کے مانند ہومفیدعام ہواوردینی منفعت کاحامل ہو
جسکافائدہ اسلام اورتمام مسلمانوں کوپہنچے

٨۔ ابن السبیل یعنی ایسامسافرجوسفرمیں دست تنگ ہوگیاہو .

تازہ ترین مضامین

پروفائلز