مرکز

در حال بارگیری...

تم کہاں ہو

آقا بہجت کے شیرین سوالات میں سے ایک سوال میرے نزدیک بے حد شیرین ہے جس کی حلاوت اور پر لطف کیفیت میں آج تک محسوس کر رہا ہوں اور یہ خیال کرتا ہوں کہ میں شاید ان کا حق رفاقت ادا نہیں کر سکا۔
ایک دفعہ جب میں تبلیغ ماہ رمضان یا ماہ محرم سے واپس آیا تو ان کی خدمت میں فورا حاضر نہ ہو سکا کچھ دن کی اہم مصروفیات کے سبب جب میں چند دن کے بعد ان کی خدمت میں حاضر ہوا تو مجھے دیکھ کر فرمایا کہاں ہو ،ہو بھی سہی یا نہیں میں نے کہا مجھے آئے ہوئے چند روز گزر چکے ہیں مگر کچھ مصروفیات کے سبب آپ کی خدمت میں فورا حاضر نہیں ہو سکا میں ان کے اس سوال کو کسی اور سوال کے برابر نہیں پاتا کہ میں کہاں ہوں اصلا ہوں بھی سہی یا نہیں کیا زمین پر چل بھی رہا ہوں یا نہیں مجھے اس بات سے تقویت ملی کہ حوزہ میں آقا بہجت کو میرا اس قدر احساس ہے کہ وہ پوچھیں کہ میں کہاں ہوں ،ہوں بھی سہی یا نہیں آخر میں نے تمہیں کیوں نہیں دیکھا۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز