مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

واجبات نمازگیارہ ہیں

واجبات نمازگیارہ ہیں
(١) نیت (٢) قیام (٣) تکبیرة الاحرام یعنی ابتدائے نمازمیں اللہ اکبر کہنا (٤) رکوع (٥) سجود (٦) قرائت (٧) ذکر (٨) تشہد (٩) سلام (١٠) ترتیب (١١) موالات یعنی اجزائے نمازکاپے درپے بجالانا  .

(١٧٧) واجبات نمازمیں سے کچھ رکن ہیں یعنی نمازمیں خواہ عمدایابھول سے ان کوبجانہ لانے یازیادہ کرنے سے نمازباطل ہوجاتی ہے  اورکچھ رکن نہیں ہیں  یعنی نمازمیں عمداان کوکم یازیادہ کرنے سے نمازباطل ہوجاتی ہے اوراگربھول سے کم  و زیادہ ہوجائیں  تواس سے نمازباطل نہیں ہوتی .

ارکان نمازپانچ ہیں :
١- نیت 
٢- تکبیرة الاحرام
٣- تکبیرة الاحرام کہنے کے وقت قیام اورقیام متصل بہ رکوع یعنی رکوع سے پہلے کھڑاہونا
٤- رکوع
٥- دوسجدے .

تازہ ترین مضامین

پروفائلز