(٣٨٧) مستحق کیلئے مومن (شیعہ) ہوناضروری ہے لیکن مصرف زکات کے چوتھے اورساتویں موردکیلئے خاص شرائط ہیں .
(٣٨٨) سیدغیرسیدسے زکوة نہیں لے سکتالیکن اگرخمس اوردیگرخیرات اس کے اخرجات کیلئے کافی نہ ہوں اوروہ زکات لینے پر مجبور ہوتواس صورت میں غیرسیدسے زکات لے سکتاہے .
(٣٨٩) انسان کوچاہئے کہ قصدقربت کیساتھ یعنی خداوندمتعال کے فرمان کی بجاآوری کیلئے زکات اداکرے اورزکات کے علاوہ کوئی دوسری چیزبھی اس پرواجب ہوتونیت میں معین کرے کہ جوکچھ دے رہاہے وہ زکات ہے .
(٣٩٠) انسان کیلئے اپنے شہرمیں مستحق کے ہوتے ہوئے دوسرے شہرمیں زکات بھیجناجائز ہے لیکن اس کے اخراجات وہ خودبرداشت کرے گا اوراگرزکات تلف ہوجائے توضامن بھی ہوگامگریہ کہ اسے حاکم شرع کے حکم سے بھیج رہاہو .