مرکز

در حال بارگیری...

صاحب سبک واختراع

اگرہم یہ کہیں کہ ہم عصراورگزشتہ علماء سب ایک جیسے تھے اوریکساں  بزرگ وبرترتھے تویہ قرین قیاس نہیں ہوگااس بات کوثابت کرنے کیلئےہمیں بہت زیادہ تحقیقات اورآثارعلماء میں جستجوکی ضرورت ہوگی بہترہے کہ ہم اس دعوی میں نہ پڑیں بلکہ ہمیں اس حقیقت کی طرف متوجہ  ہوناچاہئے کہ حضرت آیة اللہ بہجت نے فقہ واصول میں بہت سے بزرگ علماء مرحوم محقق اصفہانی، محقق عراقی اورمرحوم آقاسیدابوالحسن  اصفہانی جیسے بلندپایہ علماء سے استفادہ کیاہے اورکچھ عرصہ مرحوم آیة اللہ خوئی سے بھی فیضیاب ہوتے رہے  .

لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ وہ ایک صاحب طرز اورصاحب مکتب تھے  انہوں نے علمی فکروتدبر اورجہد خاص کے تحت اپنے لئے ایک مقام متعین کیاتھا  قم میں قیام کے دوران وہ آیة اللہ بروجردی کے درس میں حاضرہوتے رہے مگربقصد احترام وہ بہت سے اساتذہ کے پاس حاضری دیتے رہے مگرہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ انہوں نے کسی خاص استادکے طریقے کواپنایا بلکہ وہ تواپنی تحقیق سے خودصاحب سبک واختراع ہوچکے تھے .

تازہ ترین مضامین

پروفائلز