مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

عدت وفات

   
(٤٤٣) جس عورت کاشوہرمرگیاہواسکی عدت چارماہ اوردس دن ہے یعنی وہ اس مدت میں کسی اورسے نکاح کرنے سے پرہیز کرے  چاہے وہ یائسہ ہو یا اس نے متعہ کیا ہو یا اس کا سن نو سال سے کم ہو یا اس کے شوہر نے اس سے ہمبستری نہ کی ہو ۔اور اگر حاملہ ہو تو بچے کی  پیدائش تک عدت کا خیال رکھے  گی لیکن اگر چار ماہ اور دس دن سے پہلے بچے کی ولادت ہو جائے تو اپنے شوہر کی موت سے چار ماہ اور دس دن تک صبر کرے اور اسے عدت وفات کہتے ہیں  ۔

(٤٤٤) وفات کی عدت گزارنے والی عورت کیلئے  رنگ برنگے کپڑے پہننا،سرمہ لگانا اور کوئی ایساکام کرنا جوزینت شمار ہو تا ہو حرام ہے  ۔

(٤٤٥) عدت وفات کی ابتدا ا س  وقت سے ہے جب عورت اپنے شوہر کی موت سے آ گاہ ہوئی ہو۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز