مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

نمازعیدین

(٢٩٠) نمازعیدفطروقربان حضرت امام زمانہ علیہ السلام کے حضورکے زمانے میں واجب ہے اورغیبت کے زمانہ میں بنابراظہر مستحب ہے

(٢٩١) نمازعیدفطروقربان کاوقت روزعیدطلوع آفتاب سے ظہرکے وقت تک ہے

(٢٩٢) نمازعیدفطروقربان دورکعت ہے اوراسکاطریقہ یہ ہے کہ نمازگزارپہلی رکعت میں حمدوسورہ پڑھنے کے بعدبنابراحوط پانچ تکبیرکہے اورہرتکبیرکے بعدایک قنوت کہے اورپانچویں قنوت کے بعدتکبیرکہہ کررکوع میں جائے پھردوسجدے بجالائے اس کے بعدسراٹھائےاوردوسری رکعت میں حمدوسورہ کے بعدچارتکبیرکہے اورہرتکبیرکے بعدایک قنوت پڑھے پھرپانچویں تکبیرکہہ کررکوع اوراس کے بعددوسجدے بجالائے پھرتشہدوسلام پڑھ کرنمازتمام کرے .

(٢٩٣) نمازعیدین کے قنوت میں ہردعااورذکرپڑھناکافی ہے لیکن بہتریہ ہے کہ ثواب کی امیدسے مندرجہ ذیل دعاپڑھے
اللہم اھل الکبریاء والعظمة و اہل الجود والجبروت و اہل العفو والرحمة و اھل التقوی والمغفرة اسئلک بحق ھذا الیوم الذی جعلتہ للمسلمین عیدا ولمحمد صلی اللہ علیہ وآلہ ذخرا وشرفا وکرامۃ  ومزیداان تصلی علی محمدوآل محمدوان تدخلنی فی کل خیر ادخلت فیہ محمدا وآل محمد وان تخرجنی من کل سوٗ اخرجت منہ محمدا وآل محمد صلواتک علیہ وعلیہم اللہم انی اسئلک خیر ما سئلک بہ عبادک الصالحون واعوذ بک مما استعاذ منہ عبادک المخلصون .

(٢٩٤) نماز عیدین میں حمدوسورہ کوآوازکیساتھ پڑھنامستحب ہے .

(٢٩٥) نمازعیدکیلئے کوئی سورہ مخصوص نہیں ہے لیکن بہتریہ ہے کہ اسکی پہلی رکعت میں سورہ شمس اوردوسری رکعت میں سورہ غاشیہ یااس کے برعکس پڑھے یاپھرپہلی رکعت میں سورہ اعلی اوردوسری میں سورہ شمس یااس کے برعکس پڑھے  .

(٢٩٦) نمازعیدمیں زمین پرسجدہ کرنااورتکبیرکہتے وقت ہاتھوں کوبلندکرنامستحب ہے .

(٢٩٧) نمازعیدکوزیرآسمان پڑھنامستحب ہے .

تازہ ترین مضامین

پروفائلز