(۱۶۶) قبلہ مکہ معظمہ میں خانہ کعبہ ہے اوراسکی طرف منہ کرکے نمازپڑھناچاہئے اوراگراسے یہ گمان ہو کہ وہ قبلہ کی طرف رخ کرکے نمازپڑھ رہاہے اوراسکایہ گمان عقلائی بھی ہوتویہی کافی ہے اگرچہ امکان کی صورت میں احتیاط مستحب یہ ہے کہ قبلہ روہونے کایقین یااطمینان حاصل کرے ۔
(۱۶۷) راستہ چلتے یاسواری اورکشتی پر سفرکی حالت میں مستحب نمازپڑھی جاسکتی ہے اگرانسان ان دوحالتوں میں مستحبی نمازپڑھناچاہے توروبقبلہ ہونالازم نہیں ہے حتی تکبیرۃ الاحرام میں بھی ۔