مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

صحیح شک

مندرجہ ذیل نو صورتوں میں اگر چار رکعتی نمازکی رکعتوں کی تعدادمیں شک کرے تو بنابر احتیاط وہ فکر کرے گا پس اگر شک کے دو طرف میں سے کسی ایک پر یقین یا گمان حاصل ہو جاتا ہے تو اسی رجحان کے ساتھ نماز تمام کرے گا ورنہ بعد میں بیان ہونے والے دستورکے مطابق عمل کرے گا اور وہ نو صورتیں یہ ہیں :

١. اگر دوسرے سجدے سے سر اٹھانے کے بعد دو اور تین کے درمیان شک ہو تو تین کے اوپر بنا رکھ کرایک رکعت اور پڑھے گا اور نماز تمام کرنے کے بعد کھڑے ہو کر ایک رکعت یا بیٹھ کر دو رکعت نماز احتیاط بجا لائے گا لیکن احتیاط یہ ہے کہ کھڑے ہو کر ایک رکعت نماز احتیاط بجا لائے .

٢. اگر دوسرے سجدہ سے سر اٹھانے کے بعد دو اور چار کے درمیان شک ہو تو چار پر بنا رکھ کر نماز تمام کرے گا اور اس کے بعد کھڑے ہوکر دو رکعت نماز احتیاط ادا کرے گا اور نماز احتیاط کے بعد دو سجد ہ سہو کا مستحب ہونا بھی بعید نہیں ہے .

٣. اگر دوسرے سجدہ سے سر اٹھانیکے بعد دو ،تین اور چار کے درمیان شک ہو تو چار پر  بنا رکھے گا اور  نماز تمام کرنے کے بعد دو رکعت نمازاحتیاط کھڑے ہو کر اور دو رکعت بیٹھ کر بجا لائے گا لیکن اگر پہلے سجدہ کے بعدیا دوسرے سجدہ سے سر اٹھانے سے پہلے مذکور ہ تین شکیات میں سے کوئی ایک شک لاحق ہو تو نماز کو توڑ دے گا نماز پھر سے بجا لائے گا .

٤. اگر دوسرے سجدہ سے سر اٹھانے کے بعد چار اور پانچ کے درمیان شک کرے تو چار پر بنارکھ کر نماز کو تمام کرے گا اور اس کے بعد دوسجدہ سہو بجالاے گا،لیکن اگر مشکوک رکعت کے رکوع کے بعداور دوسرے سجدہ سے سر اٹھانے سے پہلے یہ شک لاحق ہوتوبنا بر احتیاط واجب مذکورہ بالادستور کے مطابق عمل کرنے کے بعد نماز کااعاادہ بھی کرے گا۔

٥. اگر تین اور چار کے درمیان نماز کے کسی بھی حصہ میں شک ہوتو چار پربنارکھ کر نماز تمام کرے گا اور اس کے بعد ایک رکعت نماز احتیاط کھڑے ہوکر یادورکعت بیٹھ کر بجالائے گا۔

٦. اگر قیام کی حالت میں رکوع سے پہلے چار اور پانچ کے درمیان شک ہوتو اسی وقت بیٹھ کر تشھد پڑھے گا اور سلام پھیرنے کے بعد ایک رکعت نماز احتیاط کھڑے ہوکر یادورکعت بیٹھ کر اداکرے گا اوربنا بر احتیاط دو سجدہ سہو بھی بجالائے گا۔

٧. اگر قیام کی حالت میں رکوع سے پہلے تین اور پانچ کے درمیان شک ہوتو بیٹھ کرتشھد پڑھے گا اورسلام پھیر کر نماز تمام کرے گا  پھرکھڑے ہو کر دو رکعت نماز احتیاط بجالائے گا۔

٨. اگر قیام کی حالت میں رکوع سے پہلے تین اور چار کے در میان شک ہوتو اسی وقت بیٹھ کر تشھد پڑھے گا اور سلام پھیر کر نماز تمام کرے گاپھر دو رکعت نماز احتیا ط کھڑے ہو کر اور دو رکعت بیٹھ کر بجالائیگا پھر اضافی اعمال بجالانے کی بنا پر دو سجدہ سہو بھی بجالائے گا  ۔

٩. اگر قیام کی حالت میں پانچ اور چھ کے درمیان شک ہو تو اسی وقت بیٹھ کر تشھد پڑھے گا اور سلام کے بعد دو سجدہ سہو بھی بجا لائے گا ۔

(٢٢٥) اگر صحیح شکیات میں سے کوئی ایک شک لا حق ہو تو نماز نہ توڑے اور اگر اس نے نماز توڑدی تو گنہکار ہوگا۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز