مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

قنوت

(٢١٣) واجب اورمستحب نمازوں میں  دوسری رکعت کے رکوع سے پہلے قنوت پڑھنامستحب ہے بلکہ احتیاط یہ ہے کہ واجب نمازوں میں قنوت ترک نہ کرے اورنمازوترمیں جب کہ وہ ایک ہی رکعت ہے رکوع سے پہلے قنوت مستحب ہے اورنمازجمعہ کی ہررکعت میں ایک قنوت ہے  پہلی رکعت میں رکوع سے پہلے اوردوسری رکعت میں رکوع کے بعد اورعیدفطروقربان کی نماز کی پہلی رکعت میں پانچ قنوت اوردوسری رکعت میں چارقنوت ہیں .

(٢١٤) قنوت میں ہرذکرکہناخواہ وہ ایک سبحان اللہ ہی ہوکافی ہے اوربہتر ہے کہ یہ کہے : لا الہ الا اللہ الحلیم الکریم لا الہ الا اللہ العلی العظیم سبحان اللہ رب السموات السبع و رب الارضین السبع و ما فیھن و ما بینھن و رب العرش العظیم و الحمد لللہ رب العالمین .

(٢١٥) بنابراظہرقنوت کوغیرعربی میں پڑھناجائز ہے اورجس زبان میں بھی قنوت پڑھ رہاہواسے صحیح طور سے پڑھے تاکہ قنوت کے سلسلہ میں اسکاوظیفہ پوراہوجائے .

(٢١٦) قنوت کوآواز سے پڑھنامستحب ہے لیکن باجماعت نماز پڑھنے والے کیلئے اگرامام جماعت اس کی آوازسن رہاہوتو آوازسے قنوت پڑھنامستحب نہیں ہے .

تازہ ترین مضامین

پروفائلز