ان کی شخصیت کے کچھ پہلو اجنبی سمجھے جاتے ہیں اور لوگ ان سے پوری طرح واقفیت نہیں رکھتے تھے اور بلا سمجھے بوجھے فیصلہ کر دیتے ہیں کہ وہ ان اہم باتوں سے خالی رہ کر دنیا سے چلے گئے .
اور وہ پہلو ان کا سیاسی اور اجتماعی پہلو ہے لوگوں نے اپنے طور پر یہ سمجھ لیا کہ وہ ایک پرہیز گار ،عبادت گزار اور گوشہ گیر عارف شخصیت تھے جنہیں اجتماعی اور سیاسی امور سے کوئی علاقہ نہیں اور وہ اس بارے میں زیادہ نہیں سمجھتے تھے حالانکہ یہ انکی شخصیت کا قطعا اجنبی پہلو نہیں ہے اور اس کے باکثرت ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں کہ وہ ان امور کو خوب سمجھتے تھے اور وہ پوری طرح واقفیت رکھتے تھے