(٢١٠) نمازکی آخری رکعت کے تشہد کے بعدجب بدن ساکت ہوسلام پڑھے اورمستحب ہے کہ شروع میں کہے السلام علیک ایھا النبی و رحمة اللہ و برکاتہ اوراس کے بعدضروری ہے کہ کہے السلام علینا و علی عباداللہ الصالحین یایہ کہے السلام علیکم اوربنابراظہر مستحب ہے بلکہ احتیاط کے مطابق یہ ہے کہ السلام علیکم کے بعد و رحمة اللہ و برکاتہ کہے اوربہتریہ ہے کہ مذکورہ ترتیب سے تینوں سلام کہے