مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

رکوع

(١٨٩) نماز کی ہررکعت میں قرائت کے بعداتناجھکناجس سے دونوں ہاتھوں کوگھٹنوں  پررکھاجاسکے اس عمل کورکوع کہتے ہیں .

(١٩٠) اگر رکوع کرنے کیلئے بقدررکوع جھک جائے لیکن ہاتھوں کوگھٹنوں پرنہ رکھے تواس میں کوئی حرج نہیں ہے .

(١٩١) رکوع میں بقدرذکر واجب بدن ساکت رہے اوراتنی حد تک بدن کوساکت رکھناجس سے یہ کہا جائے کہ بدن ساکت ہوگیا ہےرکوع کے رکن میں داخل ہے اوراس سے زیادہ خودذکررکوع کی مانند اگرچہ واجب ہے لیکن رکن  میں داخل نہیں ہے .

(١٩٢) ذکررکوع کے تمام ہونے کے بعدسیدھاکھڑاہوجائے اوربدن کے ساکت ہوجانے کے بعدسجدہ میں جائے اوراگرعمداکھڑا ہونے سے پہلے یابدن کے ساکت ہونے سے پہلے سجدہ میں چلاجائے تواس کی نمازباطل ہے .

تازہ ترین مضامین

پروفائلز