کاش وہ مسکراتے
جب حضرت آیت اللہ بہجت گہری نگاہ سے دیکھتے تو میں ہل کر رہ جاتا اور میرے اندر ایک طوفان سا برپا ہو جاتا اور سوچ میں پڑ جاتا کہ شاید میرے اندر کچھ ایسی کمی ہے جس کی وہ اصلاح کرنا چاہتے ہیں ایک دن جب وہ نماز کے بعد مسجد سے نکلنے لگے میں دروازے سے باہر اس بات کا منتظر تھا کہ وہ آئیں اور میں ان کے ساتھ گ...