مرکز

در حال بارگیری...

مطہرات

توضیح المسائل

عین نجاست کابرطرف ہوجانا

(٥٢) اگرحیوان کابدن یاپرندہ کی چونچ عین نجاست مثلاخون یاکسی نجس چیزمثلانجس پانی سے آلودہ  ہوگئی ہوتو اس نجاست کے زائل ہوجانے کے بعدحیوان کابدن بھی پاک ہوجائیگا اوراسی طرح  انسان کے بدن کااندرونی حصہ ہے مثلامنہ اورناک کا اندرونی حصہ ،مثال کے طورپردانتوں سے نکلنے والاخون اگرلعاب دہن سے ملکرزائل ہوجائے...
توضیح المسائل

نجاست خوارحیو ا ن کااستبراء

(٥٣) جوحیوان فقط انسان کی غلاظت کھانے کاعادی ہوگیا ہواس کا پیشاب ،پاخانہ نجس ہے اوراگراس حیوان کاپیشاب پاخانہ پاک کرنا ہوتواس کااستبراء کیاجائے گا یعنی اتنی مدت تک جس کے بعد وہ نجاستخوار نہ کہلائے اسے نجاست کھانے سے روکاجائے اورپاک غذاکھلائی جائے  ۔ احتیاط واجب کی بناپرنجاستخواراونٹ کو٤٠ دن ،بھیڑیاب...
توضیح المسائل

مسلمان کانظروں سے غائب ہوجانا

(۵۴) جس مسلمان کا بدن ،کپڑے یاکوئی دوسری چیز مثلاقالین،برتن وغیرہ نجس ہوجائیں اگروہ مسلمان ان تمام اشیا کے ساتھ نظروں سے غائب ہوجائے اورانسان یہ احتمال دے کہ وہ نجس چیزپاک کردی گئی ہے یاکسی ذریعہ سے پاک ہوگئی ہے مثلاآب جاری میں گرپڑی ہے لہذااس سے اجتناب لازم نہیں ہے  ۔ ...
توضیح المسائل

تبعیت

(٥٠) یعنی ایک نجس چیز کسی دوسری نجس چیز کے پاک ہوجانے کے ذریعہ پاک ہوجائے جیسے اگرکافرکابچہ مسلمانوں کیساتھ جنگ کے دوران اسیرہوگیاہوتووہ اسیر کرنے والے مسلمانوں کے اتباع کی وجہ سے  پاک ہوجائے گا  ۔ (٥١) اگرشراب سرکہ بن جائے توشراب کے پاک ہوجانے کیساتھ ساتھ برتن کاتمام اندرونی حصہ پاک ہوجائیگا  ۔ ...
توضیح المسائل

پانی

(٤٢)  نجس چیزکوپانی سے پاک کرنے کی چارشرطیں ہیں: (١) پانی مطلق ہوپس مضاف پانی مثلاگلاب ،عرق بیدوغیرہ نجس چیز کو  پاک نہیں کرتا (٢) پانی پاک ہو (٣) نجس چیز کوپاک کرتے وقت مطلق پانی مضاف پانی میں تبدیل نہ ہوجائے  ۔ مگریہ کہ پانی کے مضاف ہونے سے پہلے نجس چیزپاک ہوچکی ہواورنجاست کی وجہ سے پانی کارنگ یاب...
توضیح المسائل

زمین

(٤٣) زمین پانچ شرطوں کے تحت پاؤں اورجوتے کے تلوے کوپاک کردیتی ہے  (١) یہ کہ بنابراحو ط زمین عین نجاست یانجاست کا حکم رکھنے والی چیزوں سے پاک ہو بنابریں پیشاب کے ذریعہ آلودہ ہونے والی زمین جوپاک نہ ہوئی ہو پاک نہیں کرسکتی  چاہے خشک کیوں نہ ہوگئی ہو (٢) بنابراحوط زمین خشک ہواوردوسری جگہ سرایت کرنے وال...
توضیح المسائل

آفتاب

(٤٤) آفتاب پانچ شرطوں کے تحت زمین، مکان اوراسمیں استعمال ہونی والی دیگراشیاء جیسے دروازہ یاکھڑکی یادیواروں میں نصب شدہ کیلوں کوپاک کردیتا ہے  ۔ (١) وہ نجس چیزایسی تر ہوکہ اگرکوئی دوسری چیزاس سے لگ جائے توتر ہوجائے (٢)  اگراس چیز میں عین نجاست موجود ہوتو آفتاب کی کرن اس پر پڑنے سے پہلے اسے برطرف کیا ...
توضیح المسائل

استحالہ اورا نقلاب

(٤٥) اگرنجس چیزکااستحالہ ہوجائے (یعنی اسکی جنس اسطرح تبدیل ہوجائے کہ پا ک چیزکی شکل اختیارکرلے )تووہ پاک ہوجائے گی مثال کے طور پرنجس لکڑی جل کرراکھ ہوجائے یاکتانمکذار میں گرکرنمک بن جائے لیکن اگراسکی جنس نہ بدلے مثلااگرنجس گیہوں کوپیس کرآٹا بنایاگیا ہویانجس آٹے کی روٹی پکائی گئی ہوتواس سے وہ پاک نہ ...
توضیح المسائل

آب انگورکا دوتہائی کم ہونا

(٤٧) اقوی اوراحوط یہ ہے کہ جوش میں آتاہواعرق انگورابال کی وجہ سے دوتہائی کم ہونے اورایک تہائی باقی رہ جانے سے پہلے تک نجس ہے  ا وراظہرواحوط کی بناپراس میں کوئی فرق نہیں آگ کے ذریعہ ابلا ہویاکسی اوروسیلہ سے ابالاگیا ہولیکن جونہی اسکادوتہائی کم ہو جائے یاسرکہ میں تبدیل ہوجائے پاک ہوجائیگا  ۔ ...
توضیح المسائل

انتقال

(٤٨) انسان یاکسی حیوان کے بدن کاخون جوخون جہندہ رکھتے ہیں کسی خون جہندہ نہ رکھنے والے حیوان کے بدن میں منتقل ہوکراسکاخون محسوب کیاجائے تووہ پاک ہوگا اوراس کوانتقال کہتے ہیں  پس جس خون کوجونک انسان کے بدن سے چوستی ہے کیونکہ وہ جونک کاخون کہلانے کے بجائے انسان ہی کاخون کہلاتا ہے اورجب تک اس کی یہ حالت...

تازہ ترین مضامین

پروفائلز