مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

زمین

(٤٣) زمین پانچ شرطوں کے تحت پاؤں اورجوتے کے تلوے کوپاک کردیتی ہے 
(١) یہ کہ بنابراحو ط زمین عین نجاست یانجاست کا حکم رکھنے والی چیزوں سے پاک ہو بنابریں پیشاب کے ذریعہ آلودہ ہونے والی زمین جوپاک نہ ہوئی ہو پاک نہیں کرسکتی  چاہے خشک کیوں نہ ہوگئی ہو

(٢) بنابراحوط زمین خشک ہواوردوسری جگہ سرایت کرنے والی رطوبت بھی اس میں موجود نہ ہو

(٣) پاؤں ا و رجوتے کے تلوے سے لگنے والی عین نجاست جیسے خون یاپیشاب یاکوئی اور نجس چیزجیسے نجس کیچڑراہ چلنے یاپاؤں کوزمین پررگڑنے یاپھرکسی بھی طرح سے زائل ہوجائے

(٤) وہ زمین بھی مٹی یاپتھریااینٹوں کافرش ہوبنابریں کسی قالین ،چٹائی یاسبزہ وغیرہ پرچلنے سے نجس جوتے اورپاؤں کاتلوہ پاک نہیں ہوتا

(٥) یہ کہ جوتے کاتلہ اورپاؤں کاتلوہ  زمین پرچلنے کی وجہ سے نجس ہوجائے (توزمین اس کوپاک کردیتی ہے ) پس اگرراہ چلے بغیرنجس ہوجائے توبنابراظہرراستہ چلنے سے پاک نہیں ہوگا  ۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز