(٤٢) نجس چیزکوپانی سے پاک کرنے کی چارشرطیں ہیں:
(١) پانی مطلق ہوپس مضاف پانی مثلاگلاب ،عرق بیدوغیرہ نجس چیز کو پاک نہیں کرتا (٢) پانی پاک ہو (٣) نجس چیز کوپاک کرتے وقت مطلق پانی مضاف پانی میں تبدیل نہ ہوجائے ۔ مگریہ کہ پانی کے مضاف ہونے سے پہلے نجس چیزپاک ہوچکی ہواورنجاست کی وجہ سے پانی کارنگ یابویامزہ بھی تبدیل نہ ہوگیاہو (٤) نجس چیزکوپاک کرنے کے بعدعین نجاست یاکوئی نجس شدہ چیزجوپاک نہ ہوئی ہواس میں موجودنہ ہو ۔