مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

استحالہ اورا نقلاب

(٤٥) اگرنجس چیزکااستحالہ ہوجائے (یعنی اسکی جنس اسطرح تبدیل ہوجائے کہ پا ک چیزکی شکل اختیارکرلے )تووہ پاک ہوجائے گی مثال کے طور پرنجس لکڑی جل کرراکھ ہوجائے یاکتانمکذار میں گرکرنمک بن جائے لیکن اگراسکی جنس نہ بدلے مثلااگرنجس گیہوں کوپیس کرآٹا بنایاگیا ہویانجس آٹے کی روٹی پکائی گئی ہوتواس سے وہ پاک نہ ہوگی  ۔

(٤٦) اگرشراب خودبخودیاکسی دوسری چیزمثلاسرکہ اورنمک کی ملاوٹ سے سرکہ بن جائے تووہ پاک ہوجائیگی بشرطیکہ شراب کسی دوسری نجس چیز سے مخلوط نہ ہوئی ہو اوریہ وہی انقلاب کہلاتا ہے جومطہرات میں سے ایک ہے  ۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز