(٤٩) اگرکافرشہادتین (اشہداں لا الہ الا اللہ واشہدان محمدارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) یاان دوجملہ کے معنی کوکسی دوسری زبان میں کہے تووہ مسلمان ہوجائیگااورمسلمان ہونے کے بعد اسکابدن ، لعاب دہن ،ناک کی رطوبت اورپسینہ پاک ہے اورمسلمان ہونے کے وقت اگراسکے بدن پرعین نجاست لگی ہوتواسے برطرف کرکے اسے پانی کے ذریعہ پاک کرے لیکن اگرمسلمان ہونے سے پہلے عین نجاست برطرف ہوگئی ہوتواب اس جگہ کاپاک کرنا ضروری نہیں ہے ۔