مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

صلح

صلح یہ ہے  کہ انسان کسی دوسرے سے یہ طے کرے کہ وہ اپنے مال کاکچھ حصہ یااپنے مال کی منفعت اسکی ملک قراردے گایااپنے مطالبہ یااپنےحق سے چشم پوشی کرے گا اوردوسرابھی اس کے عوض اپنے مال کاکچھ حصہ یامال کی منفعت اسکے حوالے کرے گایااپنے مطالبہ یاحق سے درگزرکرے گا ۔

(٤٨٩) بنابراظہرصلح ایک مستقل عقد ہے جواپنے احکام اورشرائط میں کسی دوسرے عقدکاتابع نہیں ہے اوراس میں بنابراظہرکوئی فرق نہیں کہ اختلاف کے بعدصلح انجام پائے یایہ کہ سرے سے کوئی اختلاف ہی نہ ہواہولیکن یہ ضروری کہ عقدصلح میں حلال کوحرام یاحرام کوحلال نہ کریں کہ اس صورت میں عقدصلح صحیح اورنافذ نہ ہوگا ۔

(٤٩٠) کسی چیز کے سلسلہ میں صلح کرنے والے دوآدمیوں کیلئے   یہ ضروری ہے کہ دونوں بالغ اورعاقل ہوں اورمجبور بھی نہ ہوں اورصلح کرنے کاقصدبھی رکھتے ہوں اورحاکم شرع نے انہیں اپنے مال میں تصرف کرنے سے منع بھی نہ کیاہو ۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز