مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

متفرق مسائل

عورتوں کی محفل میں عورت کے یامردوں کی محفل میں مردکے ناچنے میں اشکال ہے اوراحتیاط واجب یہ ہے کہ اسے ترک کیاجائے  ۔

(٤٧٤) ٹیلی ویژن کے ذریعہ کسی نامحرم کودیکھنا یااس کی آوازسننااس صورت میں کہ کسی قسم کے فساد اورشبہ کاباعث ہوتو اس میں اشکال ہے اوراسکی بعض اقسام یقیناحرام ہیں ۔

(٤٧٥) داڑھی منڈواناجائزنہیں ہے چاہے پوری داڑھی منڈوائے یااسکاکچھ حصہ اورگلے کے نیچے اورگال کے اوپرکے بالوں کواصلاح کرنے کیلئے منڈنے میں کوئی حرج نہیں ہے اورمشین کے ذریعہ بالوں کوزائل کرنے سے جومنڈنے کے مانندہوپرہیزکیاجائے ۔

(٤٧٦) ماہ رمضان کاروزہ رکھنے کیلئے ماہانہ عادت کوروکنے والی گولیوں کااستعمال اگراس سے بیماری پیداہونے کاخطرہ پایاجاتاہوجائزنہیں ہے ۔

(٤٧٧) جوئے کے آلات مثلاتاش اورشطرنج وغیرہ سے ہارجیت کی قیدکیساتھ کھیلنایقیناحرام ہے اورہارجیت کی قید کے بغیراسکے ترک کرنے میں احتیاط ہے اورشطرنج میں یہ احتیاط زیادہ شدیدہے ۔

(٤٧٨) لہوکے مخصوص آلات کوغیرلہومیں استعمال کرنابنابراحتیاط واجب جائزنہیں ہے اورانہیں لہویات میں استعمال کرنامطلقاحرام ہے
اورطرب انگیزموسیقی کاسننا بھی حرام ہے اورطرب انگیز ہونے کامعیاریہ ہے کہ اس میں طرب کی یعنی عام طورسے انسان کوبیخودکرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہو اوراسکی تشخیص کاحق خودمکلف کے ذمہ ہے ۔

(٤٧٩) مسجدکی متعلقہ اشیاء کوجنہیں اس زمانہ میں معمولااستعمال نہ کیاجاتاہومثلاتانبے کی سینیاں یابڑے جگ وغیرہ اورانہیں متولی  شرعی کے زیرنظربیچنے اورموجودہ ضرورت کی چیزوں کے عوض تبدیل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

(٤٨٠) لوگوں کی تشویق کیلئے جشن وتقریروں کے جلسوں میں تالی بجانااگرلہو کی حدتک نہ ہوتواس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز