مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

نمازمسافر کے متفرق مسائل

(٢٤٩) مسافر مسجد الحرام ، مسجد النبیصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  اور مسجد کوفہ میں پوری نماز پڑھ سکتا ہے اور احتیاط یہ ہے کہ نماز قصر پڑھی جائے گی ، لیکن اگر ان مسجدوں کے ان حصوں میں نماز پڑھنا چاہے جن کا بعد میں اضافہ کیا گیا ہو تو احتیاط واجب کی بنا پر نماز قصر پڑھے گا ، اور حضرت سید الشھد اءعلیہ السلام  کے حرم مطہر میں بھی پوری نماز پڑھ سکتا ہے لیکن ان چار مقامات میں اس کی نماز قضا ہوئی ہو تو احتیاط واجب کی بنا پر قصر کی صورت میں قضا کرے گا چاہے وہ اسی جگہ پر ہو ۔

(٢٥٠) اگر کوئی مسافر یہ نہ جانتا ہو کہ اس کی نماز قصر ہے اور اگر وہ پوری نماز پڑھے اور نماز میں قصد قربت رکھتا ہو تو اس کی نماز صحیح ہے ۔

(٢٥١) اگر انسان بھول جائے کہ وہ مسافر ہے اور پوری نماز پڑھے تو چنانچہ اگر وقت رہتے ہوئے یاد آجائے تو نماز قصر پڑھے گا اور اگر وقت کے بعد یاد آئے تو اس نماز کی قضا واجب نہیں ہے ۔

(٢٥٢) مسافر کیلئے ہر نماز قصر کے بعد تیس مرتبہ تسبیحات اربعہ پڑھنا مستحب ہے ۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز