حضرت آیة اللہ بہجت کے ساتھ میری آشنائی دوحصوں میں منقسم ہے پہلاحصہ میرے ایام طالب علمی کاہے جبکہ میں محض اس حدتک ان سے آشناتھاکہ ان کی نمازوں میں شریک ہوتاتھا اور لوگوں کوان سے استخارہ کراتے ہوئے دیکھتاتھاآپ کی عادت تھی کہ نماز کے بعد محراب میں کھڑے ہو جاتے تھے اور لوگوں کے لئے استخارہ کرتے تھے وہ عموما انہیں استخارہ کاجواب سرکے اشارے سے دیتے تھے یاپھرانگلیوں کے اشارے سے انہیں استخارے کے نیک وبدکے بارے میں آگاہ کرتے تھے اس زمانے میں وہ مرجعیت پرفائزنہیں تھے اورلوگوں کے درمیان زیادہ شہرت نہیں رکھتے تھے .
پھرمیں قم سے اصفہان چلاگیا اور ایک عرصہ تک ان سے جدارہاحتی کہ دس سال کے بعدسن ٧٤ شمسی میں، میں قم واپس آیا اور حضرت آیة اللہ بہجت کے فقہ واصول کے درس خارج میں حاضرہوگیا .