سوال کیا گیا کہ اگر کوئی خاتون علم و معرفت کسب کرنا چاہے تو کیسے کرے ؟
جواب میں فرمایا کہ سب سے پہلے اخلاق و معارف حاصل کرنے کے لیے معراج السعادة پڑھے جب عربی زبان سے کچھ آشنا ہو جائے تو پھر جامع السعادات پڑھے اسے ختم کرنے کے بعد احیاء الاحیاء کو پڑھے یہ کتابیں درجہ بدرجہ اسے ایک کے بعد دوسرے مرتبہ پر فائز کرتی جائیں گی۔