مرکز

در حال بارگیری...

عبادت اور مطالعہ

مرجعیت سے پہلے ان کی مشغولیت صرف مطالعہ و عبادت تک محدود تھی وہ جوانی کی عمر میں علمی لحاظ سے بڑے صاحب استعداد تھے اور آیت اللہ اصفہانی کے قابل شا گردوں میں ان کا شمار ہوتا تھا وہ اپنے مکان پر ایک مخصوص درس دیا کرتے تھے جو ان کے مطالعات کا نچوڑ تھا اور دوران بحث وہ علمی مشکلات کو بڑے عمدہ طریقے سے حل کر دیا کرتے تھے ایک فلسفی بحث کے دوران میں نے ان سے پوچھا کہ جسمانیۃ الحدوث و روحانیۃ البقاء سے کیا مراد ہے فرمایا مرحوم ملا صدرا کے نزدیک جسمانیۃ الحدوث سے مراد جسمانیۃ التعلق ہے۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز