جس زمانے میں وہ اپنے گھردرس دیتے تھے میں ان کی کلاس میں حاضرہواتومیں نے ا نہیں شروع سے آخرتک سرجھکائے عالم محویت میں دیکھاجیسے وہ شاگردوں کی بجائے اپنے آپ کودرoس پڑہارہے ہوں بعض اوقات دوران درس وہ طویل سکوت فرمالیتے تھے انکاچہرہ بھی متغیرہوجاتاتھااہل فن کاکہناہوتاتھا کہ وہ فناء کامل کی حالت میں ہیں ایک دفعہ ایک بزرگ عالم سے میں نے اس کیفیت کے بارےمیں سوال کیاانہوں نے فرمایا کہ اس دوران وہ درس کے بارے میں سوچ وبیچاراورتامل میں مصروف ہوتے ہیں اوربعض اوقات وہ واردات قلبی کی سیر میں مصروف ہوجاتے ہیں.
غالبادرس میں آنے والے بہت سے لوگ ایسے تھے جودرس سننے کی بجائے ایک عارف کامل کے حرکات وسکنات مشاہدہ کرنے کیلئے آتےتھے .