مرکز

در حال بارگیری...

بیداری میں بھی سن سکتے ہیں

ایک دفعہ میرے ایک نزدیکی دوست نے خواب دیکھا اور وہ چاہتے تھے کہ میں اس خواب کے بارے میں آقا بہجت سے گفتگو کروں ان کا کہنا تھا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک امام زادہ کی زیارت کے لئے گیا ہوں میں نے وہاں دو رکعت نماز پڑھی جب نماز میں،میں نے  سبحان ربی العظیم و بحمدہ کہا تو روضہ امام زادہ  کے در و دیوار نے میرے ساتھ سبحان ربی العظیم و بحمدہ کہا اور جب سجدہ میں ،میں نے  سبحان ربی الاعلی و بحمدہ پڑھا تو پھر وہاں کے تمام در و دیوار نے میرے ساتھ سبحان ربی الاعلی و بحمدہ کہا اس خواب کی کیا تعبیر ہو گی آیا اس کا کوئی خاص مطلب ہے۔    

 درس کے بعد میں آقا بہجت کی خدمت میں گیا اور کہا کہ میرے ایک دوست نے خواب دیکھا ہے اور خواب کا ذکر کیا  انھوں نے سن کر کچھ دیر سوچا اور پھر فرمایا  اگر ہم اپنے اندر یہ صلاحیت پیدا کر لیں تو خواب تو خواب ہے بیداری میں بھی یہ سب کچھ سنتے ہیں۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز