آیت اللہ بہجت اسرار توحید کو محفوظ رکھتے اور اپنے بارے میں تو کسی بھی کشف و کرامت کے اظہار سے مانع تھے البتہ بزرگان علماء کے کشف و کرامت کا اظہارکرتے رہتے تھے صرف ایسی کرامات کا ذکر فرماتے تھے جو ان کے مقام علم و عمل کی بلندی کو نمایاں کرتے تھے وہ اپنے اساتذہ میں سے باالخصوص شیخ محمدحسین اصفہانی اور مرحوم شیخ انصاری کی کرامات کو وقتا فوقتا بیان کیا کرتے تھے ظاہر ہے کہ یہ دونوں بزرگوار علم و عمل میں سر آمد روزگار تھے۔
آیت اللہ بہجت فرماتے تھے کہ مرحوم شیخ انصاری کا علم و عمل و عبادات کے بلند ترین درجے پر یکساں طور پر فائز ہونا ان کی بجائے خود ایک کرامت ہے اورشیخ انصاری کی حضرت امام زمانہ(عج) کے ساتھ ملاقات اور دیگر بزرگ علماء کا تشرف ملاقات بھی بیان کرتے رہتے تھے۔