مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

مستحب نمازیں

(١٦٣) مستحب نمازیں بہت زیادہ ہیں اورانہیں نافلہ کہتے ہیں  مستحب نمازوں میں دن رات کی نافلہ نمازیں پڑہنے کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے اوروہ روزجمعہ کے علاوہ ٣٤رکعتیں ہیں  جن میں سے ٨ رکعت نافلہ ظہر٨ رکعت نافلہ عصر٤ رکعت نافلہ مغرب ٢ رکعت نافلہ عشا ١١ رکعت نافلہ شب اوردورکعت نافلہ صبح ہیں اورچونکہ نافلہ عشابیٹھ کرپڑھی جاتی ہے  لہذاوہ ایک رکعت محسوب ہوگی لیکن جمعہ کے دن ظہرین کی ١٦ رکعت نافلہ میں مزیدچاررکعت نافلہ کااضافہ ہوجاتاہے اوران تمام نوافل کو ظہر سے پہلے بھی اداکیاجاسکتاہے .

(١٦٤) سفرکی حالت میں یعنی جہاں  انسان کافریضہ نمازظہروعصرکوقصرکرناہووہاں ظہروعصرکی نافلہ نمازیں ساقط ہوجاتی ہیں لیکن جہاں قصرواتمام کے درمیان اختیارحاصل ہووہاں بنابراظہرظہروعصرکی نافلہ ساقط نہیں ہے اوراظہریہ ہے کہ سفرمیں  عشا کی نافلہ بھی ساقط نہیں ہے  لیکن احتیاط یہ ہے کہ رجائے مطلوبیت کی نیت سے بجالائے .

تازہ ترین مضامین

پروفائلز