مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

نماز

نمازدین کے اعمال میں سے ایک ایسا اہم عمل ہے کہ جس شخص کی نمازکوخداوندمتعال قبول کرلے گااس کی دیگرتمام عبادتوں کوقبول کرلے گااورجس کی نمازقبول نہیں کرے گااس کے دیگراعمال بھی قبول نہیں کرے گاجس طرح سے دن رات میں پانچ وقت دریا میں اپنابدن دھونے سے انسان کے جسم پرمیل کچیل کاکوئی ذرہ باقی نہیں رہتااسی طرح سے پنجگانہ نمازبھی انسان کوگناہوں کی کثافت سے پاک کردیتی ہے لہذاسزاوار ہے کہ انسان نماز کواول وقت میں اداکرے کیونکہ جوشخص نمازکوسبک شمارکرتاہے وہ اس کے مانند ہے جونمازنہیں پڑھتاپیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاکہ جوشخص نمازکواہمیت نہیں دیتااوراسے سبک شمارکرتاہے وہ آخرت کے عذاب کامستحق ہے  .

ایک دن رسول خداصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تشریف فرماتھے کہ ایک آدمی مسجدمیں داخل ہوکرنمازمیں مشغول ہوگیاوہ رکوع وسجودکوکامل طورسے ادا نہیں کررہاتھاحضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایااگریہ شخص ایسی ہی نماز کیساتھ اس دنیاسے اٹھے تومیرے دین پرنہیں اٹھاہے پس انسان ہوشیاررہے کہ اپنی نماز میں عجلت سے کام نہ لے اورنمازکی حالت میں خداکی یادخشوع وخضوع اوروقارکیساتھ رہنا چاہئے اوراس طرف متوجہ رہے کہ کس سے ہمکلام ہورہاہے اوراپنے آپ کواس کی عظمت وبزرگی کے سامنے بہت پست وناچیز خیال کرے اگرانسان اپنی نمازمیں اس مطلب کی طرف متوجہ ہوجائے تومکمل طورپراپنے آپ سے بے خبرہوجائیگاجیساکہ نماز کی حالت میں حضرت امیرالمومنین علیہ السلام  کے قدم مبارک سے تیرکھینچ لیاگیااورحضرت امیرالمومنین  سلام اللہ علیہ  کواس کی خبرنہ ہوئی نیزنمازپڑھنے والاانسان توبہ واستغفارکرے اوران گناہوں سے جونمازکی قبولیت میں رکاوٹ بنتے ہیں جیسے حسدتکبرغیبت .

حرام کھانانشہ آورچیزیں  استعمال کرنااورخمس وزکات نہ دینابلکہ ہرطرح کے گناہ سے اپنے آپکودوررکھے اسی طرح سے سزاوار ہے کہ ان امورکوبجانہ لائے جونماز کے ثواب میں کمی کاباعث ہوتے ہیں مثلانیندکی حالت میں اورپیشاب روک کر نمازکیلئے کھڑانہ ہواورنماز کی حالت میں آسمان کی طرف نگاہ نہ کرے  نیزایسے اموربجالائے جونمازکے ثواب میں اضافہ کا سبب ہوتے ہیں مثال کے طورپرہاتھ میں عقیق کی انگوٹھی پہنے صاف ستھراکپڑازیب تن کرے کنگھی اورمسواک کرے اورخوشبولگائے

تازہ ترین مضامین

پروفائلز