آقا بہجت کے شیرین سوالات میں سے ایک سوال میرے نزدیک بے حد شیرین ہے جس کی حلاوت اور پر لطف کیفیت میں آج تک محسوس کر رہا ہوں اور یہ خیال کرتا ہوں کہ میں شاید ان کا حق رفاقت ادا نہیں کر سکا۔...
وہ انقلاب کے حامی تھے اور انقلاب کیلئے بڑی دعائیں کرتے تھے اور کبھی لوگوں کو اس بارے میں دستور العمل بھی دیتے تھے وہ امام خمینی کے دوست اور عقیدت مند تھے انہوں نے رہبر معظم کو خط لکھا کہ میں آپ کے بارے میں بھی وہی عقیدت رکھتا ہوں جو امام خمینی کے ساتھ تھی۔
...
شہید ابو الحسن کریمی آیت اللہ بہجت کی نماز میں بہت زیادہ شرکت کیا کرتے تھے ایک دن آئے تو مسجد کے دوسرے طبقے پر آقا بہجت کی نماز میں مشغول ہوئے میں ان کے پاس آیا اور سلام کیا تو شہید نے مجھ سے ایک ایسی بات کہی جو میرے لیے بڑی عمدہ اور پسندیدہ تھی میں بڑا خوش ہو گیا کہ آقا کریمی آقا بہجت سے اس درجہ آش...
ایک دن میں نے آقا بہجت سے کہا کہ آپ مجھے کوئی نصیحت کریں فرمایا دیکھ رہے ہو میں بیمار ہوں اس قابل نہیں ہوں میں تو استخارہ بھی ہاتھ کے اشارے سے کرتا ہوں مجھے بولنے میں بڑی تکلیف ہوتی ہے میں نے کہا آقا صرف پانچ منٹ کے لیے فرمایا میں تو چوتھائی منٹ بھی نہیں دے سکتا میں نے محسوس کیا کہ وہ گفتگو کرنا چاہ...
میرے عرض کرنے کا مقصد یہ ہے ان کا یہ طریقہ نہ تھا کہ وہ مخصوص افراد کی طرف زیادہ توجہ دیں اور وقت صرف کریں اور مجھ جیسے عام آدمی کی طرف کوئی توجہ نہ کریں بلکہ جو بھی ان سے فیضیاب ہونا چاہتا ہو سکتا تھا۔
اگر راستے میں کوئی بھی ان سے سوال کرتا تو فورا جواب دے دیتے تھے یہ عادت نہ تھی کہ اگر کوئی مخصوص ...
وہ گہری نظر سے دیکھتے تھے بسا اوقات وہ ایک اجنبی شخص کو بھی چند منٹ کے لئے اپنی گفتگو سے سرفراز کر دیتے تھے اور یہ بات اس کے لیے باعث افتخار ثابت ہوتی تھی وہ اس بات کے قائل نہ تھے کہ کسی وزیر مشیر اور بڑے حکومتی اہلکار کے لیے خاص وقت نکالتے بلکہ کسی دیہاتی یا شہر سے آنے والے انجان شخص کے لیے گفتگو ک...
ایک شخص نے بیان کیا کہ میں نے آقا بہجت سے عرض کی آپ نے جو مجھے یہ فرمایا تھا کہ زمین و زمان سے درس حاصل کرو میں سمجھ نہیں سکا حالانکہ میں ان کے اس ارشاد کو سمجھ بھی چکا تھا اور بڑی حد تک جان بھی لیا تھا
لیکن میں چاہتا تھا کہ کچھ مزید جزئیات اس بارے میں سنوں آپ نے فرمایا : اگر تم اس بات کو نہیں سمجھے...
جب حضرت آیت اللہ بہجت گہری نگاہ سے دیکھتے تو میں ہل کر رہ جاتا اور میرے اندر ایک طوفان سا برپا ہو جاتا اور سوچ میں پڑ جاتا کہ شاید میرے اندر کچھ ایسی کمی ہے جس کی وہ اصلاح کرنا چاہتے ہیں ایک دن جب وہ نماز کے بعد مسجد سے نکلنے لگے میں دروازے سے باہر اس بات کا منتظر تھا کہ وہ آئیں اور میں ان کے ساتھ گ...
وہ بچپن میں دوسرے بچوں سے ممتاز انداز رکھتے تھے بلوغ سے کئی سال پہلے ایک متقی اور مہذب عالم دین کی تربیت کے سبب وہ روحانی سلوک و صعود کے راستے پر چل پڑے تھے ان کی عمر بارہ سال تھی کہ مکتب سے فارغ ہو کر انہوں نے علوم حوزوی کی تحصیل شروع کردی تھی ابھی ١٤ سال کی عمر تک نہ پہنچے تھے کہ کربلا چلے گئے انہ...
قم مقدس میں وارد ہونے کے ابتدائی ایام ہی سے مجھے ان کے ساتھ واقفیت کا شرف حاصل ہوا شروع شروع میں ہم چند لوگ شب جمعہ ان کے گھر میں اکٹھے ہوجاتے تھے اور ذکر و اذکار میں مشغول ہوتے تھے آقا بہجت خاص لطف و مہربانی کرتے ہوئے ہمارے ساتھ بیٹھ جاتے تھے اس طرح ایک بے مثل روحانی محفل قائم ہوجاتی یہاں تک کہ جب ...