مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

مضاربہ

مضاربہ کا مطلب ایسا عقد ہے جس میں دو آدمی آپس میں یہ طے کریں کہ ان میں سے ایک آدمی سرمایہ دے گا اور دوسرا اس سے کام کرے گا اور طے شدہ معاہدہ کے مطابق اس کا نفع دونوں میں تقسیم کیا جائے گا مضاربہ میں طرفین کیلئے بالغ، عاقل اور با اختیار ہونا ضروری ہے اور سرمائے کا مالک شرعی طور پر اپنے مال سے محجور نہ ہو یعنی اس میں تصرف کرنے سے اسے منع نہ کیا گیا ہو ۔

(۴۸۶) عقد مضاربہ میں نفع کی مقدار معین کرنا لا زم ہے ۔

(۴۸۷) مضاربہ ایک عقد جائز ہے یعنی طرفین جب بھی چاہیں عقد مضاربہ کو ختم کر سکتے ہیں حتی اگر عقد مضاربہ کے ضمن میں ایک معین مدت کی شرط بھی لگائی گئی ہو تب بھی عقد مضاربہ عقد لازم میں تبدیل نہ ہو گا اور بنا بر اقرب عقد اور شرط دونوں صحیح ہیں اور اسکا لازمہ یہ ہے کہ اس معینہ مدت کے گزر جانے کے بعد عامل (کام کرنے والے ) کا مال میں تصرف کرنا مالک کی اجازت پر موقوف ہو گا ۔

(۴۸۸) عقد مضاربہ میں نقصان کا تعلق مالک سے ہو گا لیکن نفع حاصل ہونے کی صورت میں اس سے خسارے کا جبران کیا جا سکتا ہے اور اگر یہ شرط لگا دی جائے کہ عامل خود پورے خسارے کو یا اس کے کچھ حصہ کو اپنے ذمہ لے گا تو بنا بر اظہر یہ شرط صحیح ہے ۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز