مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

برتنوں کے احکام

(٥٥) کتے ،سوراورمردار کی کھال سے بنے ہوئے برتن میں کھانا ،پینا اس صورت میں حرام ہے کہ انسان یہ جانتا ہو کہ اس کے استعمال سے نجاست کھانالازم آتا ہے لیکن اگر نہ جانتاہوتو احتیاط کی بناپراس سے اجتناب کرے اوراس طرح ایسے  برتن کو وضو،غسل اوران امورمیں بھی جن کوپاک چیزوں کے ذریعہ انجام دینا ضروری ہے استعمال نہ کرے بلکہ احتیاط واجب کی بنا پرکتے ،سور اورمردار کے چمڑے کو خواہ وہ برتن بھی نہ ہوایسے امور میں بھی استعمال نہ کرے جن میں طہارت شرط نہیں ہے  ۔

(٥٦) سونے اورچاندی کے برتن میں کھانا پینا حرام ہے لیکن انہیں رکھنے یاگھر کی زینت کیلئے انکااستعمال حرام نہیں ہے  زینت کے علاوہ امور میں اس سے احتیاط کی جائے گی  ۔

(٥٧) حرام امور میں استعمال کرنے کیلئے سونے ،چاندی کے برتن بناناحرام ہے ورنہ دوسری صورت میں حرام نہیں ہے اورنہ ہی ان کی مزدوری لیناحرام ہے  ۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز