مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

شرکت

(۴۸۱) اگر دو آدمی ایک دوسرے کے ساتھ شریک ہونا چاہیں چنانچہ گر ان میں سے کوئی ایک اپنے مال کی کچھ مقدار دوسرے کے مال میں اسطرح ملا دے کے دونوں کے مال کی تشخیص نہ دی جاسکے اور وہ دونوں عربی یا کسی دوسری زبان میں صیغہ شرکت پڑھ لیں یا کوئی ایسا کا م انجام دے دیں جس سے یہ معلو م ہو کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ شریک ہونا چاہتے ہیں تو ان کی شرکت صحیح ہے ۔

(۴۸۲) شرکت کا مورد یا عین ہے یا دین ہے جو مدیون کے ذمہ  ہوتا ہے یا کسی چیز کی منفعت ہے جیسے اجارہ یا پھر حق ہے ۔

(۴۸۳) عقد شرکت میں شریک ہونے والوں کیلئے مکلف و عاقل ہونا اور اپنے ارادہ و اختیار سے دوسرے کے ساتھ شریک ہونا ضروی ہے نیز انکا اپنے مال میں تصرف کرنا بھی ممکن ہو  پس وہ کم عقل و بیوقوف جو اپنے مال کو بیہودہ چیزوں میں صرف کرتا ہے اسکا شریک بننا صحیح نہیں ہے ۔

(۴۸۴) اگر یہ شرط نہ کی جائے کہ ان دونوں میں سے کوئی ایک زیادہ نفع لے گا چنانچہ اگر دونوں کا سرمایا مساوی ہو تو نفع و نقصان میں دونوں برابر کے شریک ہوں گے اور اگر سرمایا مساوی نہ ہو تو ان میں سے ہر ایک کے نفع ونقصان کی تقسیم اس کے سرمایہ کی مقدار کے مطابق ہو گی ۔

(۴۸۵) جب شرکاء میں سے کوئی ایک شریک تقاضا کرے کہ شرکت کا سرمایہ تقسیم کر دیا جائے چاہے شرکت مدت دارہی ہو تو دوسروں کو قبول کر لینا چاہیے ۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز