مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

ذبح کرنے کے شرائط

حیوان کوذبح کرنے کی پانچ شرطیں ہیں :
١۔ حیوان کوذبح کرنے والاانسان خواہ مردہویاعورت یاممیزبچہ شرط ہے کہ مسلمان ہواورپیغمبراکرم صلی اللہ علیہ و آ لہ وسلم کے اہلبیت اطہارعلیہم السلام سے اظہاردشمنی نہ کرتاہو
۲ـ ایسی چیزسے ذبح کیاجائے جولوہے کی ہوبلکہ اگرذبح کرنے کاآلہ لوہے کانہ ہولیکن حیوان کوذبح کرنے میں لوہے کی مانندتیزدھار،محکم اورمضبوط ہوتو[ الغائے خصوصیت  کی بناپر] وہ لوہے کے حکم میں آجائے گا  ۔
۳۔ ذبح کرتے وقت حیوان کے بدن کااگلہ حصہ روبقبلہ ہواورجوشخص جانتاہووہ روبقبلہ ذبح کرے اگرعمداحیوان کوروبقبلہ نہ کرے تووہ حیوان حرام ہوجائے گالیکن اگربھول سے یامسئلہ نہ جاننے کی بناپریاقبلہ مشتبہ ہونے کی صورت میں یایہ نہ جاننے کی صورت میں کہ قبلہ کس طرف ہے یاحیوان کوروبقبلہ کرناممکن نہ ہوتوبنابراظہراس میں کوئی حرج نہیں ہے  ۔
٤۔ جب حیوان کاسرکاٹناچاہتاہویاچھری کوحلق پررکھنے کاارادہ ہوتواس وقت ذبح کرنے کی نیت سے خداکانام لے اوراس میں صرف بسم اللہ کہناکافی ہے اوراگرذبح کے قصد کے بغیرخداکانام لے توبنابراظہروہ حیوان پاک نہ ہوگااوراسکاگوشت بھی حرام ہے لیکن اگربھول سے خداکانام نہ لے تواس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
٥۔ ذبح ہونے کے بعدحیوان کوئی حرکت کرے چاہے مثال کے طورپراپنی آنکھ یادم ہلائے یااپنے پیرزمین پرمارے جس سے یہ معلوم ہو کہ یہ حیوان زندہ تھااوربدن سے خون کانکلنالازم نہیں ہے  ۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز