مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

طلاق

مرد  حسب ذیل شرطوں کے تحت اپنی بیوی کو طلاق دے سکتا ہے :
١۔ بالغ ہو ٢۔ عاقل ہو ٣۔ مجبور نہ ہو ٤۔ طلاق کا قصد رکھتا ہو پس ا گرمذا ق کی بنا پر طلاق کا صیغہ جاری کرے تو طلاق صحیح نہیں  ہے  ۔ طلاق دیتے وقت  ضروری ہے کہ عورت حیض و نفاس سے پاک ہو اور ان ایام میں جن میں وہ پاک رہی ہے یا اس پاکی سے پہلے والے حیض و نفاس میں شوہر نے اس سے ہمبستری نہ کی ہو  ۔

(٤٣٩) طلاق کا صیغہ صحیح عربی میں پڑھنا چاھیے اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو پھر دوسری زبانو ں میں صحیح طور سے پڑہنا  چاہیے  اور ضروری ہےکہ دو مرد عادل صیغہ طلاق کو سنیں اور اگر طلاق کا صیغہ شوہر خود پڑہنا چاہے اور اس کی زوجہ کا نام فاطمہ ہو تو کہے زوجتی فاطمة طالق یعنی میری زوجہ فاطمہ آزاد ہے اور اگر کسی دوسر ے کو  وکیل کرے تو وکیل یہ کہے زوجة موکلی فاطمة طالق ۔

تازہ ترین مضامین

پروفائلز