مرکز

در حال بارگیری...
توضیح المسائل

وہ مقامات جن میں فقط روزے کی قضاواجب ہے

١۔ جوشخص صبح ہونے کے بارے میں  اطلاع حاصل  کرسکتاتھا لیکن وہ تحقیق کئے بغیرکوئی ایساکام کرے جوروزہ کوباطل کردیتاہے اور بعد میں اسے معلوم ہوجائے کہ صبح ہوچکی تھی .

٢۔ جوشخص تحقیق   پرقادرہونے کے باوجودکسی شخص کے قول پراعتمادکرے جویہ کہہ رہاہو کہ صبح نہیں ہوئی اگرچہ اس کی بات مفیداطمینان بھی رہی ہو چنانچہ اگراس کے بعد اس نے کوئی ایسا کام کیاجوروزہ کوباطل کردیتاہے اوربعد میں اسے معلوم ہواکہ صبح ہوگئی تھی یونہی اگرصبح نہ ہونے پردو عادل گواہی دیدیں  اورانسان کورات کے باقی رہنے کایقین نہ ہوجائے ان کی گواہی مفیداطمینان ہی کیوں نہ رہی ہو .

٣۔ یہ کہ کوئی کہہ کہ صبح ہوگئی اورانسان یہ گمان کرے کہ وہ مذاق کررہاہے یاجھوٹ بول رہاہے اس کے باوجودکوئی چیزکھالے بعد میں معلوم ہو کہ صبح ہوگئی تھی جبکہ وہ خود بھی تحقیق کرسکتاتھا .

٤۔ دوانسان عادل یاایک باوثوق انسان یہ کہے کہ مغرب ہوچکی ہے اورانسان کوان کی بات پر اطمینان حاصل ہوجائے اورروزہ افطارکرلے لیکن بعد میں اسے معلوم ہوکہ مغرب نہیں ہوئی تھی .
٥۔ اگرتاریکی کی بناپرروزہ افطارکرے اوربعد میں اسے معلوم ہو کہ مغرب نہیں ہوئی تھی اس صورت میں بنابراحتیاط واجب کفارہ بھی اداکرے .

٦۔ اگرغسل جنابت فراموش کرنے کے بعد روزہ کھولے یاپورے دن سویارہے اورروزہ کی نیت نہ کی ہویاروزہ رکھنابھول جائے .

٧۔ اگرکوئی اندھایاقیدی صبح کے بارے میں سوال وتحقیق کے بغیرکوئی ایساکام کرے جوروزہ کوباطل کردیتاہے اوربعد میں اسے معلوم ہوکہ صبح ہوگئی تھی .

تازہ ترین مضامین

پروفائلز